پیپلز پارٹی لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کو تیار، آصف زرداری اور بلاول آج لاہور پہنچیں گے

پیپلز پارٹی لاہور کو سیاسی مرکز بنانے کو تیار، آصف زرداری اور بلاول آج لاہور پہنچیں گے

ذرائع پیپلز پارٹی کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری مظفرگڑھ سے لاہور پہنچیں گے، پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس کل 14 ستمبر کو لاہور میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی زیر صدارت ہو گا۔

اجلاس میں الیکشن 90 روز میں کروانے اور دیگر اہم فیصلے کیے جائیں گے، بلاول بھٹو زرداری تین، چار دن لاہور میں قیام کریں گے، چیئرمین پیپلز پارٹی مختلف کارکنوں کے گھر تعزیت کیلئے بھی جائیں گے۔