کراچی: (دنیا نیوز) آصف علی زرداری سے برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور ڈپٹی ہائی کمشنر نے ملاقات کی اور تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سابق صدر اور برطانوی ہائی کمشنرکے درمیان ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، آصف علی زرداری اور برطانوی ہائی کمشنر کے درمیان دونوں ممالک کے کاروباری تعلقات میں مزید استحکام کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔
آصف علی زرداری نے سیلاب کے دوران متاثرین کی امداد کے حوالے سے برطانوی حکومت کے اقدامات کو سراہا، ملاقات کے دوران شیری رحمان اورسلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔