سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے

Published On 22 July,2023 12:41 am

دبئی : ( دنیا نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دبئی پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق سابق صدر خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی سے دبئی پہنچے اور وہ وہاں اپنا طبی معائنہ کرائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آصف علی زرداری کی دبئی میں اہم سیاسی ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آصف زرداری چند دن دبئی میں قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔