نوابشاہ: (دنیا نیوز) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ کارکن کمر کس لیں، بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں گے۔
شریک چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق صدر آصف علی زرداری سے زعماء اور کارکنوں نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران سیاسی حکمت عملی اور انتخابات کے حوالے سے تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
— PPP (@MediaCellPPP) November 1, 2023
آصف زرداری نے کہا کہ ہم نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک بچایا، اب بھی ملک کو بچائیں گے، پیپلزپارٹی کے کارکن جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی جنگ میں صفِ اول کے سپاہی ہیں۔