آصف زرداری سے عمائدین کی ملاقات، عام انتخابات، سیاسی حکمت سے متعلق تجاویز سنیں

Published On 31 October,2023 09:40 pm

نوابشاہ: (دنیا نیوز) سابق صدرآصف علی زرداری سے زرداری ہاؤس نوابشاہ میں عمائدین نے ملاقات کی، سابق صدر نے عام انتخابات، سیاسی حکمت سے متعلق تجاویز سنیں۔

آصف زرداری کے ساتھ طارق مسعود آرائیں، حاجی علی حسن زرداری، علی اکبرجمالی و دیگر بھی موجود تھے، سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں پیپلزپارٹی کی مسلسل انتخابی کامیابیاں عوام کے اعتماد کا ہی مظہر ہیں۔

سابق صدر نے مزید کہا کہ کراچی سے کشمیرتک پیپلزپارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے پیپلزپارٹی انشاء اللہ عوامی حکومت قائم کرے گی۔