لاڑکانہ: مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دکاندار زخمی ہو گیا

Published On 23 November,2023 05:12 am

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) لاڑکانہ میں مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دکاندار زخمی ہو گیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

3 سے 4 مسلح ڈاکو لاڑکانہ کے علاقے باقرانی روڈ پر ایک دکان میں لوٹ مار کی نیت سے داخل ہوئے تو دکاندار نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی، اس دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے دکاندار بھی شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے، ہلاک ملزم کے دیگر ساتھی دکان سے 5 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔