ایف آئی اے انٹرپول نے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا

Published On 22 November,2023 10:48 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایف آئی اے انٹرپول نے کارروائی کرتے ہوئے پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب ملزم گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبدالجبار کو گوادر چیک پوسٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے گوادر چیک پوسٹ سے ایران فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے انٹرپول نے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: غیرقانونی طور پر آنے والی پولیس پارٹیوں کیخلاف کارروائی کا حکم

ملزم کو انٹرپول کے ریڈ نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم سنگین دفعات کے تحت گوجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف اقدام قتل کی دفعات کے تحت تھانہ علی پور چٹھہ میں مقدمہ درج تھا۔

ملزمان کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی، بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن گوادر چیک پوسٹ نے ملزم کو متعلقہ پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: بہاولپور: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق این سی بی انٹرپول پاکستان بیرون ملک فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہا ہے۔