کراچی: (دنیا نیوز) اورنگی ڈکیتی میں پولیس افسر کے ملوث ہونے کے بعد ایس ایس پی کیماڑی عارف اسلم راؤ نے کسی اور ڈسٹرکٹ یا یونٹ سے غیرقانونی طور پر آنے والی پولیس پارٹیوں کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
عارف اسلم راؤ نے تھانے یا افسران کے علم میں لائے بغیر چھاپہ مارنے والی ٹیم کو متعلقہ تھانے لانے کی ہدایت کر دی، انہوں نے کہا کہ غیرقانونی چھاپہ مارنے والی کسی بھی ٹیم کی مکمل چھان بین کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ کسی بھی چھاپے کے دوران بغیر یونیفارم اہلکاروں کی موجودگی پر بھی ایکشن ہو گا، ایس ایچ او اور ڈی ایس پیز سمیت افسران اپنے ساتھ پرائیویٹ افراد نہ رکھیں۔