کراچی میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا

Published On 22 November,2023 11:52 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے قصبہ کالونی کے قبرستان میں خاتون کو اس کے شوہر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کی شناخت 35 سالہ نصیب تاج کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کا داماد گھر سے باہر لے کر گیا، قبرستان میں شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کیا۔

پولیس کے مطابق  واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے ہیں، جن کی تلاش کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔