لاہور: (دنیانیوز) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک کرنسی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔
ڈی سی کسٹم راجہ بلال کے مطابق لاہور سے دبئی جانے والے مسافر محمد محمود احمد کو پی آئی اے کی پرواز 235سے چیکنگ کے دوران 13579473روپے پاکستانی کرنسی کے متبادل غیر ملکی کرنسی برآمد کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ۔
ڈی سی کسٹم کا بتانا ہے کہ مسافر کی تلاشی لینے پر 46ہزار 700امریکی ڈالر 3020درہم برآمد کر لئے گئے ۔
کارروائی میں کسٹم حکام نے 47ہزار 455امریکی ڈالر ضبط کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔
ملزم محمد محمود احمد کو آئی اینڈ پی انویسٹی گیشن سیل کے حوالے کیا گیا ، ملزم کو مزید تفتیش کے لئے ایئر پورٹ سے کسٹم آفس منتقل کر دیا گیاہے ۔