بہاولپور: ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلر گرفتار

Published On 22 November,2023 09:49 pm

بہاولپور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل بہاولپور کی کارروائی، انسانی سمگلر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم رحام دل کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا، ملزم انسانی سمگلنگ کے گھناؤنے جرم میں ملوث تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم نے شہری کو یورپ بھجوانے کے نام پر 30 لاکھ روپے ہتھیائے، ملزم پیسے وصول کر کے روپوش ہو گیا تھا۔