کراچی: (دنیا نیوز) سندھ ہائیکورٹ نے مسنگ پرسنز کے کیسز میں وزیراعظم کو بلانے کا عندیہ دے دیا۔
عدالت نے کہا کہ اگر پولیس اور انتظامیہ کے ہاتھ کچھ نہیں تو ہم وزیراعظم کو بلا لیں گے، جسٹس نعمت اللہ پھلپھوٹو نے ریمارکس دیئے کہ مسنگ پرسنز کے کیسز کو دس دس سال ہو گئے، کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، شہریوں کو عدالت میں پیش کریں ورنہ کوئی بھی قدم اٹھائیں گے۔
جسٹس امجد سہتو نے ریمارکس دیئے کہ 10 سال سے ہر روز 10 سے 15 مسنگ پرسنز کے کیسز سنتے ہیں، اتنا وقت دیگر کیسوں کو دیتے تو بہت معاملات نمٹ جاتے، اس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 15 جنوری تک ملتوی کر دی۔