کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں انتخابی اتحاد کیلئے مسلم لیگ (ن)، ایم کیو ایم پاکستان، جی ڈی اے اور جے یو آئی کا مشترکہ اجلاس رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے۔
چاروں پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر غور کیا جائے گا، جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر ملاقات آج ہو گی، دونوں جماعتیں کراچی سمیت سندھ کے دیگر شہروں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر تبادلہ خیال کریں گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ
سیاسی جماعتوں کی ذیلی کمیٹیاں رواں ہفتے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر سفارشات مکمل کریں گی، 30 نومبر کو لاڑکانہ جلسے میں چاروں جماعتوں کے مرکزی رہنما شریک ہوں گے، جے یو آئی کے تحت ہونے والے جلسے سے مولانا فضل الرحمن خطاب کریں گے، ایم کیوایم، مسلم لیگ (ن) اور جی ڈی اے کے رہنما بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔