سندھ پولیس میں اعلیٰ سطح کے تبادلے، 4 ایس ایس پیز کو عہدوں سے ہٹا دیا

Published On 24 November,2023 02:20 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ پولیس میں 4 ضلعی ایس ایس پیز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا، ایس ایس پی قمبرشہداد کوٹ آصف رضا کو ہٹا کر ایس ایس پی لاڑکانہ رحیم شیرازی کو قمبر شہداد کوٹ کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

ایس ایس پی عامر عباس شاہ کو جیک آباد سے ہٹا دیا گیا، ایس ایس پی شکارپور ڈاکٹر عمران خان کو جیکب آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا، ایس ایس پی نوشہر فیروز عابد بلوچ کو بھی کام سے روک دیا گیا۔

ایس ایس پی شہید بے نظیر آباد کو ایس ایس پی نوشہرفیروز کا اضافی چارج دے دیا گیا، ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کو عہدے سے ہٹا دیا، ایس ایس پی خیرپور سمیع اللہ سومرو کو سکھر کا اضافی چارج دیدیا گیا۔