شورکوٹ: گھر سے میاں بیوی اور بیٹی کی لاشیں برآمد

Published On 23 November,2023 10:02 pm

شورکوٹ: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ میں ایک گھر سے میاں بیوی اور بیٹی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ شورکوٹ کے نواحی علاقہ حویلی بہادر شاہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر سے 3 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

پولیس کے مطابق خاوند نے مبینہ طور پر کلہاڑیوں کے وار سے بیوی اور نوعمر بیٹی ثانیہ کو قتل کر کے خود کشی کی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قتل کا واقعہ 2 دن پرانا لگتا ہے، لاشوں کے قریب آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا، واقعہ کا مقدمہ درج کے تفتیش شروع کردی گئی۔