کراچی: پولیس کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں، ایک زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار

Published On 23 November,2023 07:22 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے ایک زخمی سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔

کراچی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر کے ڈی اے مسجد کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس کے بعد ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزم کی شناخت رفیق کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے اسلحہ برآمد کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ادھر ناظم آباد سے سرکاری ملازم کے قتل میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی، گارڈن نبی بخش میں پولیس نے منشیات فروش ظہیر کو پکڑ کے ایک کلو سے زائد چرس ضبط کر لی ہے۔