سکھر: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار ہونے میں کامیاب

Published On 24 November,2023 03:11 am

سکھر: (دنیا نیوز) سکھر میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ اس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

سکھر کے علاقے سعید آباد میں 3 سے 4 ڈاکو لوٹ مار کی نیت سے موجود تھے کہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی کے دوران ایک ملزم گولیاں لگنے سے موقع پر دم توڑ گیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں نے بتایا ہے کہ ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی، ملزم کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے، پولیس نے ہلاک ڈاکو سے اسلحہ برآمد کر کے لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔