کراچی: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن نے سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے نتائج کا اعلان کردیا، ریحان عزیز ملک صدر جبکہ بیرسٹر سرفرازعلی جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
جاری کئے گئے نتائج کے مطابق زبیرابڑو نائب صدر، اصغر پٹھان جوائنٹ سیکرٹری منتخب ہوگئے، خازن کی نشست پر حاکم شیر اور خواتین کیلئے مخصوص ایڈیشنل جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر گلناز کوثر کامیاب قرار پائیں۔
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ بار کے انتخابات کے موقع پر انتہائی گہما گہمی دیکھنے میں آئی، وکلاء کی بڑی تعداد نے اپنا اپنا ووٹ کاسٹ کیا تھا۔