ایبٹ آباد: کیری ڈبہ خوفناک حادثے کا شکار، 2 خواتین جاں بحق

Published On 10 December,2023 09:50 pm

ایبٹ آباد: (دنیا نیوز) سوزوکی کیری ڈبہ بریک فیل ہونے کے باعث روڈ سے نیچے جاگرا جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا، گاڑی میں سوار دو خواتین کنیزہ بی بی اور زمردہ بی بی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے میں ڈرائیور طارق ولد بنارس شدید زخمی ہو گیا، ڈرائیور سمیت دیگر دو زخمیوں اور جاں بحق خواتین کی لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔