سیالکوٹ موٹروے پر کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

Published On 29 December,2023 07:59 pm

مریدکے: (دنیا نیوز) لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کار الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثے لاہور سیالکوٹ موٹروے پر کالا شاہ کاکو کے قریب کار کا ٹائر پھٹنے سے پیش آیا، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار فیملی عمرہ کی سعادت سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ سے سمبڑیال جارہی تھی، جاں بحق افراد کی لاشوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے جبکہ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کیا گیا جو ہسپتال میں دم توڑ گئی۔