حافظ آباد: تیز رفتار کار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق

Published On 26 December,2023 04:46 pm

حافظ آباد: (دنیا نیوز) تیز رفتار کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ حافظ آباد کے نواحی گاؤں ٹھٹی انوک سنگھ میں پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار تینوں افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، حادثہ تیزرفتاری اور اوور ٹیکینگ کے دوران پیش آیا، جاں بحق ہونیوالے افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت انس صائم، عرفان اور مبین کے ناموں سے ہوئی جو خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی تھے، موٹرسائیکل پر وزیرآباد جارہے تھے۔

ذرائع کے مطابق تینوں نوجوان ٹک ٹاک بناتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے، جان بحق ہونے والے انس اور عرفان ماموں بھانجا ہیں۔