مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

Published On 24 December,2023 03:24 pm

لسبیلہ: (دنیا نیوز) وندر میں قومی شاہراہ پر مسافر بس اور ٹرالر کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ میں 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں مرد، بچے اور خواتین شامل ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والوں کو وندر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے جبکہ جاں بحق افراد کی لاشوں کو بھی ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔