کراچی: ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق

Published On 22 December,2023 08:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ کیماڑی 17 نمبر گیٹ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل سوار پولیس اہلکار موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیم موقع پرپہنچ گئی ، جاں بحق پولیس اہلکار تھانہ جیکسن کی آئل ایریاچوکی پرتعینات تھا، ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق جاں بحق اہلکار کی لاش کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ٹرالر کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔