لورالائی: باراتیوں کی گاڑی حادثے کا شکار، 5 افراد جاں بحق

Published On 21 December,2023 10:02 pm

لورالائی: (دنیا نیوز) باراتیوں کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق یہ دلخراش واقعہ لورالائی دکی کے علاقے غڑواس میں پیش آیا، حادثے میں 5 اموات کے علاوہ 8 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ باراتی بھارکھان سے دکی واپس جا رہے تھے جب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی، حادثہ تیز رفتاری اور گاڑی الٹنے سے پیش آیا۔