خضدار : دو گاڑیوں میں تصادم ، 4 افراد جھلس کرجاں بحق

Published On 29 December,2023 09:47 am

خضدار : (دنیانیوز) خضدار کی تحصیل کرخ کے علاقے میں دو گاڑیوں میں تصادم سے چار افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے ۔

تفصیلات کے مطابق افسوس ناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب سندھ سے آنیوالی ایک گاڑی پٹرول سے بھری گاڑی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے میں چار افراد موقع پر ہی جھلس کر جان کی بازی ہارگئے ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا ہے ۔

ریسکیو کا بتانا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے دو افراد کا تعلق باغبانہ، ایک کا کوشک خضدار اور ایک کا پنجگور سے ہے ۔