دیر بالا: باراتیوں کی گاڑی کھائی میں جاگری، 4 افراد جاں بحق

Published On 29 December,2023 06:12 pm

دیر بالا: (دنیا نیوز) بارات کے قافلے میں شامل گاڑی گہری کھائی میں گرنے سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ دیر بالا کے نواحی علاقے سلام کوٹ میں پیش آیا جہاں بارات میں شامل گاڑی تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق ہونیوالوں کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

جاں بحق ہونیوالوں میں ایک مرد، دو خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔