کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم، 5 افراد جاں بحق

Published On 04 December,2023 09:37 am

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے کیڈٹ کالج کے مقام پر دھند کے باعث مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں، جن میں 7 کی حالت تشویشناک ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک شخص کی شناخت علی اکبر اوگاہی کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ٹرک کراچی سے پنجاب اور وین کندھ کوٹ سے سکھر جا رہی تھی کہ کیڈٹ کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔