حب: زائرین کی وین الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 15 زخمی

Published On 12 December,2023 11:50 pm

حب: (دنیا نیوز) شاہ نورانی سے واپسی پر زائرین کی وین الٹ گئی، ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ حب میں ناگن چڑھائی کے قریب پیش آیا جہاں شاہ نورانی سے کراچی جانیوالے زائرین کی وین تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 15 سے زائد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے بعد جام غلام قادر ہسپتال حب منتقل کردیا گیا۔