ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق

Published On 14 December,2023 05:57 pm

محمد نگر: (دنیا نیوز) ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے 15 سالہ لڑکا جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ نواحی گاؤں 33 ای بی میں پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے 15 سالہ لڑکے کو کچل ڈالا، ورثائ نے ٹائر جلا کر شدید احتجاج کرتے ہوئے بہاولنگر روڈ کو بلاک کردیا۔

جاں بحق لڑکے کی شناخت علی حسین کے نام سے ہوئی، متوفی مدرسہ سے پڑھ کر واپس گھر جارہا تھا۔