ٹنڈوالہ یار: ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق

Published On 02 January,2024 06:22 pm

ٹنڈوالہ یار : (دنیا نیوز) تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔

افسوسناک حادثہ ٹنڈو الہ یار میں بیکرا روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدر آباد منتقل کردیا گیا، حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔