پنوعاقل : مسافر کوچ اُلٹنے سے 3 مسافرجاں بحق

Published On 05 January,2024 08:52 am

پنوعاقل: (دنیانیوز) سانگھی تھانے کے قریب مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 مسافرجاں بحق جبکہ 10سے زائد زخمی ہوئے ہیں ۔

ریسکیوحکام کے مطابق بدقسمت کوچ کراچی سے لاہور آرہی تھی کہ سانگھی قومی شاہراہ پر حادثے کا شکار ہوگئی ۔

کوچ الٹنے سے تین  مسافر موقع پر دم توڑ گئے جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں ، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم موقع پر یہنچ گئی اور کوچ کے ملبے سے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے کا کام جاری ہے۔