بلیدہ: دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونیوالے5 جوان فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک

Published On 14 January,2024 10:29 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں دہشتگردانہ حملے میں شہید ہونے والے جوانوں کو اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 سالہ سپاہی ٹیپو رزاق شہید، 24 سالہ سپاہی سنی شوکت شہید کی کراچی میں نماز جنازہ ادا کی گئی، 23 سالہ سپاہی شفیع اللہ کی لسبیلہ، 25 سالہ لانس نائیک طارق علی کی اورکزئی میں نمازجنازہ ادا کی گئی۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ 25 سالہ سپاہی محمد طارق خان شہید کی میانوالی میں نماز جنازہ ادا کی گئی، نماز جنازہ کے بعد شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا، نماز جنازہ میں پاک فوج کے سینئر افسروں، شہداء کے لواحقین، اہل علاقہ نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے شہداء کی یہ قربانیاں دہشت گردی کیخلاف ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔