بانی پی ٹی آئی کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز مرکزی سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا فیصلہ

Published On 15 January,2024 05:25 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیسز مرکزی سیکرٹریٹ منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق توہین الیکشن کمیشن کیسز کی سماعت اب اڈیالہ جیل کے بجائے الیکشن کمیشن میں ہوگی، توہین الیکشن کمیشن کیس میں بانی پی ٹی آئی اور فواد چودھری پر فرد جرم عائد ہوچکی۔

واضح رہے کہ سکیورٹی وجوہات کے باعث بانی پی ٹی آئی کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی جارہی تھی۔