پشاور: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے امیدوار شہریار آفریدی نے انتخابی نشان بوتل ملنے پر پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔
شہریار آفریدی نے درخواست میں الیکشن کمیشن، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر اور ریٹرننگ افسر کو فریق بنایا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے مجھے بوتل کا نشان الاٹ کیا ہے، میں سابق وفاقی وزیر رہ چکا ہوں، سابق ممبران کو انتخابی نشان الاٹ کرنے میں فوقیت دی جاتی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا سے پتا چلا کہ انتخابی نشان بوتل الاٹ کیا گیا ہے، انتخابی نشان الاٹ کرنے سے پہلے امیدوار سے ان کی رائے لی جاتی ہے، ریٹرننگ افسر سے بار بار رابطہ کیا گیا لیکن کوئی جواب نہیں دیا گیا۔