اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت، مزید6گواہوں کے بیانات قلمبند

Published On 16 January,2024 04:46 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آفیشل سیکرٹ ایکٹ کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود عدالت میں پیش کردیئے گئے،عدالت نےمزید گواہوں کے بیان قلمبند کئے۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی، بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے استغاثہ کے مزید 6 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے۔

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے ذوالقرنین سکندر، شاہ محمود کے وکیل علی بخاری میں عدالت پیش ہوئے ،عدالت نے مزید سماعت 18 جنوری تک ملتوی کردی

واضح رہے آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس میں اب تک 10 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں۔