انتخابی مہم کیلئے مسلم لیگ ن کا بیانیہ تیار، جلسوں کا شیڈول جاری

Published On 17 January,2024 12:38 pm

لاہور:(دنیانیوز) انتخابی مہم کیلئے مسلم لیگ ن کا بیانیہ تیار کر لیا گیا،ن لیگ نے قائدین کے جلسوں کا شیڈول بھی جاری کردیا، مسلم لیگ ن ’’اچھے دنوں کے آغاز کو‘‘ ،’’ووٹ پھر نواز کو ‘‘ کا بیانیہ لے کر چلے گی۔

مسلم لیگ ’’ن ووٹ کو عزت دو‘‘ اور ’’ملکی خدمات پر ووٹ دو‘‘ کا سوال بھی لے کر چلے گی، شیڈول کے مطابق قائد نواز شریف 10،شہباز اور مریم 9 بڑے جلسوں سے خطاب کریں گے۔

نواز شریف 20 جنوری کو لیہ، 22 جنوری کو مانسہرہ، 24 جنوری کو ننکانہ، 26 جنوری کو وہاڑی، بورے والا اور پاکپتن 28، جنوری کو ڈسکہ، 30 جنوری کو بہاولنگر ہارون آباد میں سیاسی پاور شو کریں گے۔

قائد مسلم لیگ ن یکم فروری کو سوات، 3 فروری کو سرگودھا اور سیالکوٹ 4 فروری کو مری ،5 فروری کو گوجرنوالہ ،6 فروری کو لاہور میں جلسے سے خطاب کریں گے۔

شہباز شریف لاہور، قصور، احمدپور، منڈی بہاوالدین میں سیاسی مہم چلائیں گے اورراولپنڈی، راجن پور، سیالکوٹ ، ملتان میں پاور شو میں پارٹی بیانیہ بتائیں گے۔

مریم نواز خانیوال، لاہور، پشاور، حویلیاں اور راولپنڈی، منڈی بہاوالدین، نارووال اور فیصل آباد میں جلسے کریں گی۔