ڈیووس: (دنیا نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران پاکستان میں فاؤنڈیشن کی جانب سے شروع کئے جانیوالے سماجی تعاون کے اقدامات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان کے ساتھ بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کو سراہا۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ صحت، سماجی اقدامات، کورونا وبا اور سیلاب کے دوران فاؤنڈیشن کا تعاون قابل تعریف ہے۔
اس موقع پر نگران وزیراعظم نے غربت اور غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات کا ذکر کیا۔