بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سائفرٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ چیلنج

Published On 19 January,2024 01:22 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت نے بانی پی ٹی آئی کا جیل میں سائفر ٹرائل کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے وکیل راجہ رضوان عباسی نے درخواست دائر کی، درخواست میں بانی پی ٹی آئی، جج ابو الحسنات، ڈی جی ایف آئی اے، آئی جی، ڈی سی اور چیف کمشنر اسلام آباد سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ میں وفاقی حکومت کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا اور سائفر ٹرائل کے لیے قائم خصوصی عدالت کو کالعدم قرار دیا۔ ہائی کورٹ کے پاس خصوصی عدالت کی حیثیت کو ختم کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 21 نومبر2023 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔