اسلام آباد: (دنیا نیوز) بانی پی ٹی آئی کی نیب کیس میں جیل ٹرائل کے خلاف درخواستوں پر ہائیکورٹ کا نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کا 2 رکنی بنچ 22 جنوری کو درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
بانی تحریک انصاف کی درخواستوں پر پہلی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدم دستیابی پر بنچ تبدیل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ جسٹس میاں گل حسن اور جسٹس ارباب محمد طاہر پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے جمعرات کے روز فریقین کو نوٹسز جاری کئے تھے۔