لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور نے خفیہ مقدمات میں گرفتاری رکوانے کے لئے عدالت سے رجوع کر لیا۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں پنجاب بھر میں درج مقدمات اور انکوائریز، انویسٹی گیشن کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، درخواست میں آئی جی پنجاب، چیف سیکرٹری، اینٹی کرپشن اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ بدنیتی کی بنیاد پر درجنوں مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کے لئے مقدمات درج کرکے سیل کر دیئے گئے ہیں، خفیہ مقدمات میں گرفتاری کا خدشہ ہے۔
علی امین گنڈا پور نے دائر درخواست میں استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ خفیہ مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے، عدالت خفیہ مقدمات میں گرفتاری بھی روکنے کا حکم دے۔