ژوب میں سکیورٹی فورسز کاآپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشتگرد ہلاک

Published On 22 January,2024 02:23 pm

راولپنڈی : (دنیانیوز) پاک افغان سرحد کے قریب ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کاکہنا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کےلئے پرعزم ہیں۔