اسلام آباد:(دنیا نیوز) رہنما تحریک انصاف بیرسٹرعلی ظفر نے کہا ہے کہ 8 فروری کو عوام اپنی آزادی کیلئے ووٹ دینے کیلئے گھروں سے نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو پتہ ہے پی ٹی آئی کے کون کون سے امیدوار ہیں، قانون کو توڑ موڑ کرخاص مقاصد حاصل کرنے کیلئے کسی کے خلاف استعمال کیا جارہا ہے۔
بیرسٹر علی ظفر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اتوار سے انتخابی مہم کا آغاز کردیں، ابھی تک جو مجبوراً مہم ہورہی ہے وہ سوشل میڈیا پر ہورہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے امیدواروں کو نشان نہیں دیا ہوا لیکن اس سے بھی فرق نہیں پڑرہا، پی ٹی آئی کے امیدوار ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔
علی ظفر کا مزید کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے سب سے اہم چیز قانون کی بالادستی ہے۔