میٹرک کے سالانہ امتحانات کا یکم مارچ سے آغاز

Published On 23 January,2024 12:27 pm

لاہور:(دنیا نیوز) لاہور بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی۔

امتحانی شیڈول کے مطابق دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز یکم مارچ سے ہوگا، دسویں جماعت کے امتحانات دو شفٹوں میں ہوں گے، پہلی شفٹ میں تین اور دوسری شفٹ میں چار مضامین کے امتحانات لئے جائیں گے۔

پہلے روز سوکس، بزنس سٹڈیز، تاریخ پاکستان، غذا اورغذائیت کے مضامین کے امتحانات ہوں گے جبکہ آخری پرچہ 18 مارچ کو اردو لازمی کا ہوگا۔

دوسری جانب نویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آغاز 19 مارچ اور اختتام5 اپریل کو ہوگا۔