پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں مکمل،رجسٹرڈ ووٹرز2کروڑ19 لاکھ 28 ہزار120

Published On 24 January,2024 01:02 pm

پشاور :(دنیا نیوز) پختونخوا میں انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلیں گئیں،2 کروڑ19لاکھ 28 ہزار120 رجسٹرڈ ووٹر حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رجسٹرڈ 2 کروڑ19لاکھ 28 ہزار120 ووٹر میں54 فیصد مرد اور 45 فیصد خواتین شامل ہیں ۔

دستاویز کے مطابق صوبہ میں 35 ڈی آر اوز، 160 آر اوز،320 اسسٹنٹ ریٹرنگ افسران تعینات ہونگے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صوبے میں 15 ہزار737 پولنگ اسٹیشن اور47 ہزار526 پولنگ بوتھ قائم ہوں گے ، ان میں سے 4 ہزار 812 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس قرار،6 ہزار 581 حساس اور4 ہزار 344 پولنگ اسٹیشن نارمل قرار دیئے گئے،

دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 4 ہزار 844 مرد اور4 ہزار286 خواتین پولنگ بوتھ قائم کیےجائیں گےجبکہ الیکشن ڈیوٹی پر ایک لاکھ 82 ہزار 755 عملہ مامور ہوگا،16 ہزار524 پریذائیڈنگ،99 ہزار805 اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران تعینات ہوں گے۔

صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کےایک ہزار175 اورصوبائی کے3 ہزار82 امیدوارمیدان میں ہیں، قومی اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر97، صوبائی پر320 ،اقلیتی نشستوں پر74 امیدوارالیکشن لڑ رہے ہیں۔