میاں صاحب خواب نہ دیکھیں، ان کی بیٹی نہیں زرداری کا بیٹا وزیر اعظم ہوگا: منظور وسان

میاں صاحب خواب نہ دیکھیں، ان کی بیٹی نہیں زرداری کا بیٹا وزیر اعظم ہوگا: منظور وسان

پی ایس 27 ھالار میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے منظور وسان نے کہا کہ اس بار آزاد امیدوار زیادہ جیتیں گے جو ہماری حکومت میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام آزاد امیدوار آصف علی زرداری، بلاول بھٹو کو ووٹ دیں گے، بلاول بھٹو وزیر اعظم ہو گا، پیپلزپارٹی سندھ سے کلین سویپ کرے گی۔

منظور حسین وسان نے کہا کہ پنجاب سے بھی کافی سیٹیں ملیں گی، بلوچستان سے بھی کافی سیٹیں لے کر اور آزاد امیدوار ملا کر بلاول بھٹو ہی وزیر اعظم ہوگا۔