لاہور: (دنیا نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا 38 واں اجلاس آج طلب کر لیا۔
صوبائی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہو گا، اجلاس کا 33 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے۔
نگران صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، انسپکٹرجنرل پولیس، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ اور متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اجلاس میں شریک ہوں گے۔