جمعیت علمائے اسلام کے کراچی کے قومی، صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری

Published On 01 February,2024 06:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) جمعیت علمائے اسلام کے کراچی کے مختلف حلقوں سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی۔

کراچی سے جے یوآئی کے یہ امیدوار اتحادی جماعتوں مسلم لیگ ن، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کے مشترکہ امیدوار ہیں، سمیع الحق سواتی این اے 239، جنوبی کراچی سے مولانا نورالحق جے یوآئی کے امیدوار ہوں گے، کراچی غربی سے حاجی امین اللہ جے یو آئی کے امیدوار ہوں گے۔

سمیع الحق سواتی پی ایس 88 ملیر کراچی سے بھی الیکشن میں حصہ لیں گے، پی ایس 97 شرقی کراچی سے جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری امیدوار ہیں، کراچی جنوبی کے پی ایس 106 سے مولانا ناصر محمود سومرو امیدوار ہوں گے۔

پی ایس 111 بلدیہ ٹاؤن کیماڑی کراچی سے مولانا عمر صادق امیدوار ہوں گے، پی ایس 114 شیرشاہ سائٹ کیماڑی کراچی سے قاری محمد عثمان امیدوار ہوں گے، پی ایس 118 منگھو پیر غربی کراچی سے مفتی محمد خالد امیدوار ہوں گے۔