راولپنڈی: (حریم جدون) راولپنڈی کا علاقہ پی پی 14 مسائل کا گڑھ بن گیا، عوام تاحال بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔
پی پی 14 میں جگہ جگہ گندے نالے بن چکے ہیں جبکہ سیوریج کا بھی کوئی نظام موجود نہیں ہے جس کے باعث گندا پانی شہریوں کی قسمت کا حصہ بن چکا ہے۔
علاقے میں کھلے ریلوے ٹریک کی وجہ سے حادثات معمول بن چکے ہیں جس سے عوام شدید پریشانی میں مبتلا ہیں جبکہ پی پی 14 میں گیس کے مسائل بھی تاحال حل نہ ہو سکے۔
دوسری جانب راولپنڈی کے حلقہ پی پی 14 میں جگہ جگہ بجلی کی لٹکی تاریں بھی کسی عذاب سے کم نہ ہیں جو کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ راولپنڈی کے حلقہ پی پی 14 سے مسلم لیگ ن کے ملک افتخار، پیپلز پارٹی کے ملک قاسم ادریس اور آزاد امیدوار کی حیثیت سے ناصر خان میدان میں اتریں گے جبکہ انہیں تحریک انصاف کی حمایت حاصل ہو گی۔
یاد رہے کہ2018 عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے راجہ بشارت اس حلقے سے کامیاب ہوئے تھے۔