ڈاؤ یونیورسٹی میں داخلے کیلئے اتوار کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ ملتوی

Published On 03 February,2024 11:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈاؤ یونیورسٹی میں داخلے کے لیے اتوار کو ہونے والے انٹری ٹیسٹ ملتوی ہو گئے۔

کنٹرولر ایگزامینیشن ڈاؤ یونیورسٹی ڈاکٹر فواد شیخ نے بتایا کہ ڈاؤ یونیورسٹی کے ملتوی ہونے والے انٹری ٹیسٹ عام انتخابات کے بعد منعقد کیے جائیں گے، ملتوی ہونے والے انٹری ٹیسٹ کی نئی تاریخ کا اعلان آ ئندہ ہفتے کر دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اوجھا کیپمس میں فارم ڈی اور ڈی پی ٹی کے لیے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہونا تھا، جو 8 فروری کوملک بھر میں ہونے والے انتخابات کے باعث ملتوی کردیا گیا۔