عدالت نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی بنانے کا عمل روک دیا

Published On 24 January,2024 09:34 am

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا عمل روک دیا۔

پشاور ہائیکورٹ نے خیبر اور ایوب میڈیکل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے کیس کا تحریری حکمنامہ جاری کیا ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے فیصلے منتخب حکومت کر سکتی ہے، نگران حکومت کے پاس یہ اختیار نہیں۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ نگران حکومت کے پاس محدود اختیارات ہوتے ہیں، نگران حکومت یہ فیصلہ منتخب حکومت پر چھوڑ دے۔